26 مئی 2012 - 19:30

سینکڑوں مسلح وہابیوں نے تیونس میں مذہبی اختلاف کی آگ بھڑکانے کے لیے اس ملک کے تجارتی اور سیکیورٹی مراکز پرحملہ کیا ہے۔

ابنا: سینکڑوں وہابیوں نے تیونس میں مذہبی اختلافات کی آگ بھڑکانے کے لیے اس ملک کے شمال مغربی علاقوں کی دکانوں پرحملہ کیا ہے اور ان کی تیونس کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جندوبہ شہر کے عینی شاہدین اور پولیس نے کہا ہے کہ سینکڑوں وہابیوں نے تیونس میں ان وہابی عناصرکی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا ہے کہ جنہیں اس سے قبل تیونس کے بعض مقامات پرحملوں کے جرم میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔

پولیس نے آنسوگیس کے شیل پھینک کرانہیں منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔سلفیوں نے دکانوں پر حملوں کے علاوہ اس ملک کی ایک سیکیورٹی مرکز پربھی حملہ کیا ہے اور پتھر مار کر اس عمارت کے شیشوں کو توڑ دیا ہے۔

مدل ایسٹ آنلائن کی رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد کے مطابق تقریبا ۵۰۰مسلح وہابیوں نے لوگوں کے دلوں میں رعب و وحشت ایجاد کرنے کے لیے ان پر آگ کے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔یاد رہے کہ چند دن پہلے تیونس کے وزیر قانون نے کہا تھا کہ سلفیوں نے ریڈ لائن کو عبور کیا ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کے شدت پسند اقدامات سے اجتناب کریں۔.......

/169